فروٹ چاٹ . Fruit Chaat

فروٹ چاٹ . Fruit Chaat

فروٹ چاٹ

اجزاء:

کیلے    ۔    چھ عدد

امرود    ۔    چار عدد

سیب    ۔    تین عدد درمیانے

انار    ۔    ایک عدد بڑے سائز کا

انگور    ۔    ایک پیالی

نمک    ۔    ایک ٹی سپون

پسی کالی مرچ    ۔    ایک ٹی سپون

چینی    ۔    1/4کپ

کھٹی  /  مالٹا    ۔    ایک عدد

ترکیب:

  •    تمام پھلوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔
  •    انار کو چھیل لیں۔
  •    اب ان تمام پھلوں میں نمک ، پسی ہوئی کالی مرچ اور چینی ڈال کر مکس کر لیں۔
  •    اب اس میں کھٹی /مالٹا ڈال کر دوباری مکس کر لیں۔

مزے دار فروٹ چاٹ تیار ہے۔ اسے مزہ سے کھائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

Post a Comment

0 Comments