ایشٹو۔ Stew / Eshtu |
ایشٹو
اجزاء:
بیف / مٹن گوشت ۔ 1 کلو
پیاز ۔ 3 پائو
دھی ۔ 1 پائو
کٹی ہوئی مرچ ۔ 3 چمچ
زیرہ۔ 1 چمچ
بڑی الائچی ۔ 4 عدد
چھوٹی لائچی ۔ 3 عدد
لونگ ۔ 6 عدد
کالی مرچ ۔ 12 عدد
تیز پات ۔ 2 عدد
گھی / آئل ۔ 1.25 (سوا) پیالی
ہلدی ۔ 1/4چمچ
نمک ۔ حسب ذائقہ
پانی ۔ حسب ضرورت
ہرا دھنیا۔ گارنش کے لیے
ترکیب:
- پریشر میں گوشت، پیاز، ثابت گرم مصالحہ، نمک، کٹی ہوئی مرچ، ہلدی اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ جب گوشت گل جائے تو آئل اور دھی ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں۔ جب دھی کا پانی خشک ہو جائے اور آئل اوپر آ جائے تو ایشٹو تیار ہے۔ اب اسے ہرے دھنیے سے گارنش کر لیں۔
مزے دار ایشٹو تیار ہے۔ اسے مزہ سے کھائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
0 Comments