ہرا مصالحہ مچھلی
اجزاء:
1 کلو ۔ مچھلی
ایک پیالی ۔ سرسوں کا تیل
ایک پائو ۔ ہرا دھنیا
ایک کلو ۔ پیاز
ایک ٹی سپون ۔ پسا گرم مصالحہ
2 کھانے کے چمچ ۔ پسی سرخ مرچ
ایک ٹی سپون ۔ ہلدی
ایک ٹی سپون ۔ سوکھا دھنیا
ایک کپ ۔ پانی
2 ٹی سپون ۔ کٹی ہوئی مرچ
حسب ضرورت ۔ نمک
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ اب ایک پتیلی میں مچھلی، سرسوں کا تیل، تمام مسالحے، ہرا دھنیا، پیاز اور ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک گھنٹہ کے لیے ہلکی آنچ پر پکانے کے لیے رکھ دیں۔
)نوٹ : ہنڈیا پکتے ہوئے چمچ سے نہ ہلائیں۔ جب ہنڈیا کو ہلانا مقصود ہو تاکہ ہنڈیا نہ لگے۔ اس کے لیے ہنڈیا کو کپڑے سے پکڑ کر احتیاط سے ہلائیں تاکہ مچھلی نہ ٹوٹے۔(
جب تیل اوپر آجائے تو آہستہ آہستہ احتیاط کے ساتھ چمچ چلائیں۔ ہرا مسالحہ مچھلی تیار ہے۔ اسے ابلے ہوئے چائولوں سے تناول فرمائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں۔
ہرا مصالحہ مچھلی تیار ہے۔ اسے مزہ سے کھائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
1 Comments
ماشاء اللّٰہ
ReplyDeleteبہت ہی مزے دار ریسپی یے۔ ضرور ٹرائی کریں گے۔
ان شاء اللّٰہ