افغانی آلو کڑاھی ۔ Afghani Aloo Karahi |
افغانی آلو کڑاھی
اجزا:
آلو ۔۔۔ ایک کلو
گھی ۔۔۔ ایک کپ
لیموں ۔۔۔ ایک عدد
دھی ۔۔۔ ایک پائو
کریم ۔۔۔ دو چمچ
ٹماٹر ۔۔۔ چار عدد درمیانے
لہسن ادرک پیسٹ ۔۔۔ ایک ٹی سپون
نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ ۔۔۔ ایک ٹی سپون
کٹی مرچ ۔۔۔ دو ٹی سپون
زیرہ سفید پسا ہوا ۔۔۔ ایک ٹی سپون
ہلدی ۔۔۔ 1/2 ٹی سپون
ہرا دھنیا ۔۔۔ حسب ضرورت
ہری مرچ ۔ ۔۔ 4 عدد ثابت
ادرک کٹی ہوئی ۔۔۔ حسب ضرورت
ہری مرچ ۔۔۔ 2 عدد باریک کٹی ہوئی
ترکیب:
گھی کو تیز آنچ پر گرم کریں اور آلوئوں پر نمک لگا کر اس گھی میں فرائی کر لیں۔ جب آلوئوں کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو ادرک، لہسن کا پیسٹ اور ثابت ہری مرچیں ڈال کر اسے بھی بھون لیں۔ اب چاروں ٹماٹروں کا پیسٹ بنا کر آلوئوں میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر 10 منٹ کے لیے ڈھک دیں۔
جب گھی اوپر آجائے یا مصالحہ چھوڑ دے تو تمام مصالحہ جات اس میں ڈال دیں (یعنی نمک مرچ وغیرہ) اب دھی پھینٹ کر ڈالیں۔ اس دوران آنچ درمیانی ہونی چاہیے۔ جب مصالحہ بھون جائے تو اس میں کریم ڈال کر مکس کریں اور آگ بند کر دیں۔ اب ہرا دھنیا، ہری مرچ کٹی ہوئی، ادرک کٹا ہوا اور ایک لیمو کا رس اس میں ڈال دیں۔
ہرا مصالحہ مچھلی تیار ہے۔ اسے مزہ سے کھائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
0 Comments