میدہ اور سوجی کا حلوہ . Meda Or Soji Ka Halwa |
میدہ اور سوجی کا حلوہ
اجزاء:
میدہ ۔۔۔ 1 کپ۔
سوجی ۔۔۔ 1 کپ۔
چینی ۔۔۔ 1/2 کپ۔
پانی ۔۔۔ 1 لیٹر۔
انڈے ۔۔۔ 4 عدد۔
گھی ۔۔۔ 1 پائو
سبز الائچی ۔۔۔ 4 عدد
پستہ، بادام ۔۔۔ حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک برتن میں گھی گرم کر کے الائچی کڑ کڑائیں۔پھر سوجی اور میدہ کو چھان کر گھی میں ڈال کر بھونیں۔ جب اس کا رنگ بدل جائے تو چینی اور پانی کی چاشنی بنا کر ڈال دیں۔ جب گھی اوپر آ جائے تو چاروں انڈے اور پستے بادام ڈال کر بھون لیں۔
میدہ اور سوجی کا حلوہ تیار ہے۔ اسے مزہ سے کھائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
0 Comments