مکس سبزی ہانڈی . Mixed Vegetable Handi

مکس سبزی ہانڈی . Mixed Vegetable Handi

مکس سبزی ہانڈی

اجزاء:

مٹر    ۔    1/2کلو

آلو    ۔    1/2کلو

گاجر    ۔    1کلو

میتھی    ۔    ایک پائو

پیاز    ۔    ایک عدد بڑا

کوکنگ آئل    ۔    ایک پیالی

ٹماٹر    ۔    3 عدد

پانی    ۔    ایک پیالی

نمک    ۔    حسب ذائقہ

سرخ پسی مرچ    ۔    2 چمچ

ہلدی    ۔    ایک ٹی سپون

سوکھا دھنیا    ۔    ایک ٹی سپون

پسا گرم مصالحہ    ۔    حسب ضرورت

ترکیب:

  •    آلو، مٹر اور گاجر کو ایک ہی جگہ کاٹ لیں اور میتھی کو علیحدہ سے کاٹ لیں۔
  •    پیاز کو باریک کاٹ لیں اور کوکنگ آئل میں ہلکی برائون کر لیں۔
  •    جب پیاز ہلکی برائون ہو جائے تو کٹی ہوئی میتھی، ٹماٹر، نمک، مرچ، ہلدی اور سوکھا دھنیا ڈال کر درمیانی آنچ پر میتھی کو بھون لیں۔
  •    جب آئل  اوپر آ جائے تو پانی اور باقی تمام سبزیاں وغیرہ ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر سبزیاں گلنے تک پکائیں۔
  •    جب آئل اوپر آجائے اور سبزیاں گل جائیں تو مکس سبزی ہانڈی تیار ہے۔

اب آپ  مکس سبزی کو گرم گرم روٹی کے ساتھ  نوش فرمائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

 

Post a Comment

1 Comments