چکن افغانی تکہ کباب . Chicken Afghani Tikka Kabab

 

چکن افغانی تکہ کباب . Chicken Afghani Tikka Kaba

چکن افغانی تکہ کباب

اجزاء:

چکن بون لیس    ۔    1/2کلو

ادرک لہسن پیسٹ    ۔    2ٹی سپون

دھی    ۔    4 چمچ

قصوری میتھی    ۔    ایک چمچ

لیموں    ۔    ایک عدد

کریم    ۔    4 چمچ

ہری مرچ    ۔    2 عدد

کاجو  یا بادام    ۔    7 عدد

کارن فلور    ۔    ایک ٹی سپون

گرم مصالحہ پسا ہوا    ۔    ایک ٹی سپون

سفید مرچ    ۔    ایک چمچ

گھی    ۔    ایک چمچ

نمک    ۔    حسب ذائقہ

کوئلہ    ۔    ایک عدد

سوس کے اجزاء:

مکھن    ۔    ایک چمچ

کریم    ۔    2 چمچ

ہری مرچ اور کاجو پیسٹ    ۔    2 چمچ

موزریلا چیز    ۔    2 چمچ

تکہ بنانے کی ترکیب:

  •    چکن کو کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
  •    پھر تمام مصالحہ جات کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
  •    اب چکن کو اس میں اچھی طرح میری نیٹ کر لیں۔
  •    کاجو اور ہری مرچوں کو پیس لیں اور  اس میں سے 2 چمچ میری نیٹڈ چکن میں ڈال کر مکس کر لیں۔
  •    پھر اس میری نیٹ چکن مصالحہ کے مکسچر کو کوئلہ کا دھواں لگا لیں۔
  •    اب چکن کی بوٹیوں کو سیخوں پر لگائیں۔
  •    نان سٹک فرائی پین کو آئل کی مدد سے اچھی طرح گریس کر لیں۔
  •    اب چکن والی سیخوں کو اس فرائی پین میں بھون لیں۔
  •    چکن افغانی تکہ کباب تیار ہیں۔

سوس بنانے کی ترکیب:

  •    ایک فرائی پین میں 2 چمچ مکھن ڈال لیں۔
  •    جب مکھن پگھل جائے تو کاجو اور ہری مرچوں کا پیسٹ اس میں ڈال کر اچھی طرح  سے بھون لیں۔
  •    گھی اوپر آنے کے بعد اس میں 2 چمچ کریم ڈال لیں اور دوبارہ مکس کر لیں۔
  •    تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چولھا بند کر دیں اور اس میں چیز ڈال کر مکس کر لیں۔ کریمی سوس تیار ہے۔

اب آپ  چکن افغانی تکہ کباب(ز) کو کریمی سوس کے ساتھ  مزے سے نوش فرمائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

 

Post a Comment

1 Comments