سپیشل دلیم (حلیم) . Special Daleem (Haleem)

سپیشل دلیم (حلیم) . Special Daleem (Haleem)

سپیشل دلیم (حلیم)

اجزاء:

گوشت ریشہ والا    ۔    1کلو (بڑا، چھوٹا یا چکن)

بیسن    ۔    ایک پائو

دلیہ    ۔    1کلو

چنے کی دال    ۔    ایک پائو

سرسوں کا تیل    ۔    ایک پائو

پسا گرم مصالحہ    ۔    حسب ضرورت

نمک    ۔    حسب ذائقہ

سرخ مرچ پسی ہوئی    ۔    4 چمچ (حسب ذائقہ)

ہلدی    ۔    ایک چمچ

سوکھا دھنیا    ۔    ایک چمچ

زردہ رنگ    ۔    حسب ضرورت

اجزاء برائے گارنش:

ہرا دھنیا    ۔    باریک کٹا ہوا

لیموں    ۔    حسب ضرورت

ہری مرچ    ۔    باریک کٹی ہوئی

ادرک    ۔    حسب ضرورت (باریک کٹا ہوا

ترکیب:

  •    گوشت میں تمام مصالحے، تیل اور ایک لیٹر پانی ڈال کر پریشر میں گلا لیں۔
  •    اب دال اور دلیا کو بھی ابال لیں۔ اسے پکاتے وقت اس میں مسلسل چمچ یا کفگیر ہلاتے رہیں تاکہ یہ نیچے نہ لگے۔
  •    جب گوشت گل جائے تو اس کا باریک ریشہ بنا لیں۔
  •    جب دال اور دلیا گل جائے تو اس میں ریشہ کیا ہوا گوشت ڈال کر اچھی طرح گھوٹ لیں۔اسے اتنا گھوٹیں کہ یہ لیس دار ہو جائے۔
  •    اب بیسن کو پانی میں زردہ رنگ ڈال کر اس طرح گھولیں کہ اس میں بیسن کی پھٹکیاں نہ بننے پائیں۔
  •    اب مصالحے کا روغن اتار لیں ۔
  •    اب گھٹے ہوئے دلیہ میں مصالحہ اور بیسن ڈال مکس کر لیں۔ اگر دلیہ گاڑھا ہو تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر تقریباً ایک گھنٹہ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس کو پکاتے وقت مسلسل ہلاتے رہیں تاکہ یہ نیچے نہ لگے۔ (اگر یہ نیچے لگ جائے تو پہلے اسے اچھی طرح کفگیر کے ساتھ کھرچ کر لگا ہوا دلیم نکال دیں)
  •    جب یہ پک جائے تو اسے اتار کر اس میں گرم مصالحہ، ادرک اور ہری مرچ کٹی ہوئی ڈال دیں۔
  •    اب جو روغن مصالحہ سے اتارا تھا اس میں پیاز باریک کاٹ کر لائٹ برائون کر لیں اور دلیم (حلیم) میں اس کا تڑکا لگا لیں۔

مزے دار دلیم (حلیم) تیار ہے۔ اب اس پرہری مرچ، ادرک، ہرا دھنیا اور لیموں حسب ذائقہ ڈال کر روغنی نان/ کلچوں کے ساتھ  نوش فرمائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

Post a Comment

2 Comments

  1. Assalam u Alaikum,
    aap ki pehli recipe b bohat mazy ki thin, may ny try ki hain. bohat maza aya.
    ab isy b zaroor try karain gy. In Sha'Allah

    ReplyDelete