پیاز قیمہ . Piyaz Qeema

پیاز قیمہ . Piyaz-Qeema
پیاز قیمہ . Piyaz Qeema

پیاز قیمہ

اجزاء:

قیمہ    ۔    ایک کلو (بڑا یا  چھوٹا)

پیاز    ۔    ایک کلو

ٹماٹر    ۔    ایک پائو

ہری مرچ    ۔    آدھا پائو

آئل    ۔    ایک پیالی

پسا گرم مصالحہ    ۔    حسب ضرورت

نمک    ۔    حسب ذائقہ

ہلدی    ۔    ایک چمچ

ہرا دھنیا    ۔    باریک کٹا ہوا

ترکیب:

  •    پیاز، ہری مرچوں  اور ٹماٹروں کو باریک کاٹ لیں۔
  •    اب قیمہ میں پیاز، ٹماٹر، نمک، ہری مرچ اور ہلدی ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر لیں۔
  •    اب آئل کو گرم کریں اور قیمہ کے مکسچر کو اس میں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ (نوٹ: خیال رہے کہ پیاز اس میں میش نہ ہو یعنی ثابت نظر آئے)۔چمچ برابر ہلاتے رہیں تاکہ ہانڈی نیچے نہ لگے۔
  •    جب قیمہ گل جائے تو اسے ہرا دھنیا سے گارنش کر لیں۔

مزے دار قیمہ پیاز تیار ہے۔ اب اسے چاولوں یا  روٹی کے ساتھ  نوش فرمائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

Post a Comment

0 Comments