مٹر پلائو ۔ ہرادھنیا اور پودینہ کی چٹنی کے ساتھ . Mattur Palao with Hara Dhnya and Podina Chatni

 

مٹر پلائو . Mattur Pala

ہرادھنیا اور پودینہ کی چٹنی . Hara Dhnya and Podina Chatni

مٹر پلائو  ۔ ہرادھنیا اور پودینہ کی چٹنی کے ساتھ

اجزاء:

مٹر    ۔    1/2کلو

چاول    ۔    1/2کلو

نمک    ۔    2 چمچ

ہری مرچ    ۔    10 عدد

ادرک، لہسن پسا ہوا    ۔    ایک چمچ

گھی    ۔    آدھی پیالی

ثابت گرم مصالحہ    ۔    2 چمچ

پیاز    ۔    ایک عدد بڑا

پانی    ۔    4 پیالی

ترکیب:

  •    پیاز کو باریک کاٹ لیں اور گھی میں ہلکی برائون کر لیں۔
  •    اب اس میں مٹر ، ہری مرچیں کاٹ کر ، ثابت گرم مصالحہ، نمک، پسا ہوا لہسن ادرک اور آدھا کپ پانی ڈال کر  مٹر گلا لیں۔
  •    جب گھی اوپر آ جائے تو 4 کپ پانی ڈال دیں۔
  •    جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں چاول ڈال دیں۔ جب چاول ایک کنی رہ جائیں تو اسے 10 منٹ کے لیے دم پر لگا دیں۔

مزے دار مٹر چاول تیار ہیں۔

ہرا دھنیا اور پودینہ کی چٹنی کے اجزاء:

ہرا دھنیا    ۔    1گڈھی

پودینا    ۔    1گڈھی

ہری مرچ    ۔    12 عدد

کٹی ہوئی مرچ    ۔    ایک چمچ

نمک    ۔    آدھی چمچ

ٹماٹر    ۔    ایک عدد

املی    ۔    2 چمچ

پانی    ۔    حسب ضرورت

لہسن    ۔    ایک جوی

زیرہ    ۔    ایک چمچ

ترکیب:

  •    سب سے پہلے املی کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں۔ جب املی نرم پڑ جائے تو گٹھلیاں نکال لیں۔
  •    اب املی کو باقی تمام اجزاء کے ساتھ سل بٹہ پر ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اگر آپ کے پاس سل بٹہ موجود نہیں ہے تو آپ اسے گرائنڈ بھی کر سکتے ہیں۔

مزے دار چٹنی تیار ہے۔

اب آپ  مٹر چاول اس چٹنی سے نوش فرمائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

 

Post a Comment

0 Comments