چنیوٹی سٹفڈ چکن . Chinyoti Stuffed Chicken |
چنیوٹی سٹفڈ چکن
اجزاء:
ثابت چکن ۔ 1کلو
نمک ۔ ایک ٹی سپون
پسی سرخ مرچ ۔ ایک ٹی سپون
لیموں کا رس ۔ 2 چمچ
ادرک، لہسن ۔ ایک چمچ
کوکنگ آئل ۔ ایک چوتھائی کپ
گرم مصالحہ ۔ ہاف ٹی سپون
پیسٹ بنانے کے لیے اجزاء:
ہری مرچ ۔ 6 عدد
پیاز تلی ہوئی ۔ 2 چمچ
دھی ۔ 4 چمچ
ٹماٹر ۔ ایک عدد
پودینہ کے پتے ۔ 8 سے 10 عدد
ہرا دھنیا ۔ 2 چمچ
سٹفنگ کے لیے اجزاء:
انڈے ابلے ہوئے ۔ 2عدد
آلو بخارے ۔ 6 عدد
پیاز ۔ ایک عدد
ہرا دھنیا ۔ 2 چمچ
ہری مرچ ۔ 3 عدد
ترکیب:
- ٹماٹر، تلی ہوئی پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ کے پتے، ہری مرچ اور دھی کو گرائنڈر میں پیس لیں۔
- اب چکن پر پسا ہوا آمیزہ، نمک، پسی ہوئی سرخ مرچ، لیموں کا رس، ادرک لہسن اور گرم مصالحہ لگا کر ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں۔
- ایک گھنٹہ بعد چکن میں اسٹفنگ کی چیزیں بھر کر دھاگہ سے باندھ دیں۔
- اب تیل گرم کر کے چکن کو ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے پکائیں یہاں تک کہ اس کا رنگ سنہرا ہو جائے۔
- اس کے بعد بچے ہوئے مصالحہ کو آدھا کپ پانی ڈال کر ساتھ شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
چنیوٹی سٹفڈ چکن تیار ہو جائے گا۔ اسے فرائز کے ساتھ مزہ سے کھائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
0 Comments