Bihari Pulao بیھاری پلائو ۔ |
بیھاری پلائو
اجزاء:
چکن ۔ 1کلو
چاول ۔ آدھا کلو
کالی مرچ پسی ہوئی ۔ ایک چمچ
ادرک، لہسن ۔ ایک چمچ پسا ہوا
دار چینی ۔ ایک ٹکڑا
ثابت زیرہ ۔ 1 چمچ
نمک ۔ حسب ذائقہ
ہری مرچ ۔ 20 عدد پسی ہوئی
پیاز پساہوا ۔ 2 عدد
دھی ۔ ایک کپ
خشخاس ۔ ایک چمچ
پانی ۔ حسب ضرورت
تیل ۔ آدھا کپ
لونگ ۔ 6 عدد
ہری الائچی ۔ 4 عدد
تیز پات۔ ایک عدد
ترکیب:
- ادرک ، لہسن، ہری مرچ، پیاز، خشخاص اور دھی کو گرائنڈر میں پیس لیں۔
- پھر یہ پیسٹ چکن پر لگا کر ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں۔
- پھر تیل گرم کریں اور اس میں پسی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات اور زیرہ ڈال کر پیاز کا کچا پن ختم ہونے تک پکائیں۔
- اب چکن کو جس پر پیسٹ لگا کر رکھا تھا، بھنے ہوئے پیاز میں ڈال کر 10 سے 15 منٹ تک ڈھک دیں۔
- جب چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو چار کپ پانی ڈال دیں۔
- جب پانی میں ابال آنے لگے تو چاول اور نمک ڈال دیں۔
- جب پانی خشک ہو جائے اور چاول ایک کنی رہ جائے تو ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لیے دم لگا دیں۔
10 منٹ بعد مزے دار بہاری پلائو تیار ہو جائے گا۔ اسے رائتہ اور چٹنی کے ساتھ مزہ سے کھائیں اور ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں اور اس ریسپی کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
1 Comments
Zaroor try krain gy.
ReplyDeleteان شاء اللّٰہ